Buy website traffic cheap


پاکستان کا تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان اپنی تیل کی سالانہ ضرورت کے 15سے 20فیصد کے برابر ہیجنگ کے ذریعے سودے کرنا چاہتا ہے۔

ندیم بابر نے میڈیا کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہیجنگ کے ذریعے تیل کے سودے کرنے کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو پاکستان کی سالانہ ضرورت کے پندرہ سے 20 فیصد کی تک تیل کی ہیجنگ کرنے کی تجویز بھیجی ہے، تیل ہیجنگ کی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔