Buy website traffic cheap


پٹرول مہنگا ہونے پر فنکار برادری کی حکومت پر شدید تنقید

لاہور(ویب ڈیسک) پٹرول مہنگا ہونے پر فنکار برادری بھی بھڑک اٹھی اور شدید دعمل کا اظہار کیا ہے۔ سینئر اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول مہنگا ہو تو تمام اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں، پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف حکومت پر دباؤ ڈالتا ہے، یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ جون میں آنے والے بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کرے۔

تفصیلات کے مطابق : وسیم عباس کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ اس وقت کیا گیا ہے جب رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس سے نا جائز منافع خوروں کو رمضان المبارک میں مزید مہنگائی کرنے کا موقع مل جائیگا، عمران خان کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، لوگ بھوکے مرنے لگے، مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشانی کا شکار ہے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں غربت کا خاتمہ کروں گا لیکن وہ غریبوں کو ختم کر رہے بلکہ جو غریب نہیں ہیں انہیں بھی غریب کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرے، اس وقت ہر شہری پریشانی کا شکار ہے۔

اداکارہ ثنا فخر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہرچیز مہنگی ہو جائیگی ،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام سے کئے وعدے پورے کرے اور مہنگائی پر کنٹرول کرے ۔