Buy website traffic cheap

صدارتی ریفرنس

صدارتی ریفرنس : سپریم جیوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس سوا گھنٹہ جاری رہا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں صدارتی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا گیا، اٹارنی جنرل انور منصور جوڈیشل کونسل اجلاس میں پیش ہوئے۔ جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید بھی اجلاس میں شریک تھے۔ پشاور سے جسٹس وقار احمد سیٹھ، سندھ سے جسٹس احمد علی شیخ کونسل کا حصہ تھے۔ اٹارنی جنرل نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔