Buy website traffic cheap


پی ایس ایل 5 ؛ آج ملتان سلطانز کا پشاورزلمی سے ٹاکرا ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے، میچ شام 7 بجے شروع ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

ملتان میں پی ایس ایل کے تین اہم میچز کھلیے جائیں گے تاہم آج کے فلڈ لائٹ میچ میں ملتان سلطان کی ٹیم پشاور زلمی سے ٹکرائے گی۔ سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچے گی۔ پی ایس ایل کا جنون آج ملتان میں نظر آئے گا، شہر میں آج میلے کا سماں ہے، شائقین کرکٹ صبح سے ہی میچ کیلئے بے چین نظر آ رہے ہیں۔ پشاور زلمی کے بعد ملتان سلطان کی ٹیم اسی اسٹڈیم میں 28 فروری کو کراچی کنگز جبکہ 29 کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں سے اپنا اہم میچ کھیلے گی جس کیلئے کھلاڑیوں نے اپنی پریکٹس مکمل کر لی ہے۔