Buy website traffic cheap


سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ کیس فیصلہ : پاکستان میدان میں آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزمان کو رہا کر دیاجس پر پاکستان کی جانب سے فیصلہ کی شدت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو چھوڑنا انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گرد واقعے میں شہید ہونے والے 42 پاکستانیوں کے اہل خانہ کو کیا جواب دیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کوچھوڑنا بھارت کا انتہائی غلط قدم ہے جس کی تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد باقاعدہ بیان جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی خصوصی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کیس میں سوامی اسیم آنند سمیت تمام چار ملزمان کو بری کر دیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کا استغاثہ ملزمان کا دھماکے میں ملوث ہونا ثابت نہیں کر سکا۔پنچ کولا کی قومی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بری ہونے والوں میں اسیم آنند ،لوکیش شرما ،کمال چوہان اور راجندر چودھری شامل ہیں۔