Buy website traffic cheap


وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین رنگ لے آیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا ادھورا چھوڑا ہوا تنازع ہے ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد نے چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ،پاکستانی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے تحفظات بھی بتائے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ چین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور چین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پر امن ،مستحکم اور خوشحال ایشیا تمام فریقین کے مفاد میں ہے ،خطے کے فریقین باہمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔