افغانی قیمہ

اجزاء:
پیاز پیوری بنانے کے اجزاء:
پیاز کیوبز 1 کپ
ہری مرچیں 3-4
لہسن کے جوئے 2-3
ادرک کی پھلیاں 2-3
ہرا دھنیا 1 کپ
پانی حسب ضرورت

افغانی قیمہ کے اجزاء:
کھانے کاتیل 1/2 کپ
گائے کا گوشت 1 کلو
پیاز کی پیوری
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کاچمچ
دہی 1 کپ
کریم 1کھانے کا چمچ
سوکھی میتھی کے پتے 1 کاچائے
ہری مرچ حسبِ ضرورت
ادرک (جولین) حسب ضرورت
ترکیب:
1۔ بلینڈر میں پیاز کے ٹکڑے، ہری مرچیں، لہسن کے جوے، ادرک، ہرا دھنیا اور تھوڑا پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں، پھر ایک طرف رکھ دیں۔

2۔ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں بیف قیمہ ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ پھر تیار کیا ہوا پیاز کا پیسٹ شامل کریں اور 2 سے 3 منٹ پکائیں۔

3۔ اب دھنیا پاؤڈر، زیرہ، کالی مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر 4 سے 5 منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد دہی شامل کریں اور اتنا پکائیں کہ تیل الگ ہو جائے۔

4۔ پھر کریم اور خشک میتھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں یہاں تک کہ قیمہ مکمل تیار ہو جائے۔

5۔ آخر میں ڈش میں نکال کر ادرک اور ہری مرچ سے گارنش کریں۔ مزیدار افغانی قیمہ تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں