Buy website traffic cheap


سافٹ بینکنگ گروپ کی عالمی شمسی توانائی اتحاد کے رکن ملکوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کی پیشکش

لاہور(ویب ڈیسک): جاپان کے سافٹ بینکنگ گروپ نے توانائی کی خریداری کے لیے معاہدے کرنے والے بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد کے رکن ملکوں کو 25 سال بعد مفت بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔گروپ کے چیف ایگزیکٹو ماسایوشی سان نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بین الاقوامی شمسی توانائی گروپ(آئی ایس ) کے وہ رکن ممالک جو اس سے توانائی کی خریداری کے معاہدے کریں گے انھیں 25 سال بعد مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ان کا گروپ ٹیکنالوجی اور اختراعی منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے چنانچہ ہم شمسی توانائی کے منصوبے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سولر ماڈلز کی صلاحیت میں کمی ہوجاتی ہے، ہمارے تیار کردہ سولر پینلز کی عمر 80 سال تک ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں شمسی توانائی کمپنیاں اور ان میں سرمایہ کاری کرنے والے سولر پینلز کی توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے سولر پینلز کے نرخوں میں کمی اور ان کی کارکردگی میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں، یہ اب خواب نہیں رہا بلکہ ہم اس عمل میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔