Buy website traffic cheap


ستمبر2018 ،ایس ای سی پی میں ایک ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

لاہور(ویب ڈیسک): ستمبر2018 کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) نے ایک ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے۔ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ستمبر2017 کے مقابلہ میں ستمبر2018 کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں50فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے سے ستمبر2018 کے اختتام تک ایس اسی سی پی کے پاس رجسٹریشن کمپنیوں کی تعداد90 ہزار772 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر2018 کے دوران رجسٹرڈ کی گئی کمپنیوں میں سے 73 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ25فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں اور رجسٹرڈ کی گئی دیگردو فیصد کمپنیوں میں پبلک ان لسٹڈ، غیرمنافع بخش ، غیرملکی اور لمیٹڈ شراکت داری وغیرہ کی کمپنیاں شامل ہیں۔