Buy website traffic cheap

ناسا سورج

ناسا سورج پر راکٹ بھیجنے کیلئے تیار،11اگست کو فلوریڈا سے فضا میں چھوڑا جائےگا

ناسا سورج پر راکٹ بھیجنے کیلئے تیار،11اگست کو فلوریڈا سے فضا میں چھوڑا جائےگا
فلوریڈا: ناسا نے 1.5بلین ڈالر کے تخمینہ سے خلائی راکٹ تیار کر لیا ہے جو 11اگست کو فلوریڈا سے فضا میں چھوڑا جائےگا۔پارکر سولر پروب نامی یہ خلائی راکٹ سائنسدانوں کی جانب سے سورج کے انتہائی قریب تک پہنچنے کی پہلی کوشش ہے۔اس کے ذریعے سورج کے ارد گردموجود ہالہ کا درجہ حرارت 10ملین ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچنے کی وجوہات کا پتہ چلا یا جاسکے گا۔راکٹ چار لاکھ تیس ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہوا سورج کے مدار میں داخل ہوگا۔اس مشن کی کامیابی زمین پر درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کیلئے مدد گار ثابت ہو گی۔

ضرور پڑھیں:
امریکا دھوکے باز ہے، اس پراعتبار نہ کریں:ایران کا شمالی کوریا کو مشورہ

تہرا ن: ایرانی صدر حسن روحانی نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ دھوکے باز امریکیوں پر اعتبار نہ کرے۔ امریکا نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ نے تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں روحانی نے شمالی کوریا کو مشورہ دیا کہ وہ امریکا پر اعتبار نہ کرے کیونکہ امریکا نے ہمیشہ مصالحت کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔شمالی کوریا کے مردآہن کیم یونگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سنگاپور میں تاریخی ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے کسی سینیر عہدیدار کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ایک عشرے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے میں شمالی کوریا اور ایران مشترکہ اہداف کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی کےامریکی فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکا نے خود کو ناقابل اعتبار ثابت کیا ہے۔ امریکا نے عالمی برادری اور ایران کے ساتھ طے پایا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔دوسری جانب شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ نے امریکا کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہیں مستردکردیا۔