Buy website traffic cheap


چین کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ستمبر کے دوران 22.69 ارب ڈالر کمی

لاہور(ویب ڈیسک): چین نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22.69 ارب ڈالر کمی ہوئی جو 14 ماہ کی کم ترین سطح اور اس کی وجہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے اختتام پر چین کے غیر ملکی ذخائر کی مالیت 30.87 کھرب ڈالر رہی جو اگست کی نسبت 22.69 ارب ڈالر کم اور 14 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ اگست کے دوران چین کے غیر ملکی زرمبادلہکے ذخائر میں 8.23 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔ ماہرین نے ستمبر کے دوران چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر کی کمی سے 31.05 کھرب رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔