تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگوانے کے لیے پی ٹی آئی اورن لیگ نے ایکا کرلیا، اہم خبرآگئی
لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیرمملکت برائے خزانہ اورسینئرلیگی رہنماء راناافضل خان نے ایک نجی چینل سے گفتگوکرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکانصاف اسمبلی میں تحریک لبیک پرپابندی لگوانے کے لیے آرٹیکل 17 لائے گی توپاکستان مسلم لیگ ن ان کا ساتھ دیگی. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو سب سے زیادہ نقصان فوادچوہدری پہنچارہے ہیں. فیصلے کا پہلے علم ہونے کے باوجود حکومت نے کوئی تیاری نہیںکی ہوئی تھی. انہوں نے کہا کہ دھرنے ختم ہونے میں مولانا سمیع الحق کا بھی خون شامل ہے. وزیراطلاعات پی پی پی کیخلاف بیان دینگے تووہاں سے بھی ردعمل آئیگا.