Buy website traffic cheap


بھارت : دلہن بیٹھی رہی ، دولہا اسٹیج پر سو گیا

بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن برابر میں بیٹھی رہی اور دولہا اسٹیج پر ہی سو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن کے ساتھ بیٹھے ہوئے گہری نیند میں سو رہا ہے، شادی میں شریک لوگوں نے دولہے کو نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔