Buy website traffic cheap


آٹو پارٹس اور اسسریز کی برآمدات میں 37.40 فیصد اضافہ ریکارڈ

لاہور(ویب ڈیسک )مالی سال 2018کے ماہ ستمبر میں ملک سے آٹو پارٹس اوراسسریز کی برآمدات میں 37.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے تیسرے مہینے میں پاکستان کوآٹو پارٹس اوراسسریز کی برآمدات سے 180 ملین روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37.40 فیصد زیادہ ہے۔