Buy website traffic cheap


امریکہ میں ماں بچے کو ریت ،کنکر،لکڑی کے ٹکڑے کھلانے لگی،ویڈیووائرل

امریکا، ماں اپنے بچے کو ریت، کنکر، لکڑی کے ٹکڑے کھلانے لگی، ویڈیو وائرل ، امریکا میں ایک ماں نے اپنے 8 ماہ کے بچے کو ریت، کنکر، خاک اور لکڑی کے ٹکڑے کھانے کی کھلی آزادی دے رکھی ہے، اپنے اس طرز عمل کے دفاع میں ان کا کہنا ہے کہ اس سے بچے کی قوت مدافعت مضبوط ہوگی۔

22 سالہ ماں ایلس بینڈر کا تعلق امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے فینکس سے ہے، انھوں نے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے فرن کو ریت اور کنکر کھانے کی کھلی آزادی دے رکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک بچے ماں کا دودھ پیتے ہوں، انھیں جراثیم سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا، اور اس طرح بچے کا امیون سسٹم مستحکم ہو جاتا ہے۔ ایلس بینڈر کو اس بات پر مضبوط یقین ہے کہ جب تک بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے، تب تک انھیں بیکٹیریا کا سامنا کرنا چاہیے، کیوں کہ ماں کا دودھ ان کی حفاظت کرتا ہے۔