Buy website traffic cheap


شام میں دھماکہ، بچوں سمیت 46 افراد ہلاک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دو سال سے ترک فورسز کے زیر تسلط شام کے شمالی علاقے عفرین میں دھماکے سے 11 بچوں سمیت 46 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا عفرین کی پرہجوم گلی میں پیٹرول سے بھرے ٹرک میں ہوا جس کا الزام ترکی کی وزارت دفاع نے شامی کرد ملیشیا وائے پی جی پر عائد کیا ہے۔

عفرین میں ہونے والے دھماکے کو ترکی کے زیر اثر علاقے میں ہونے والا بدترین دھماکا قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹاگس نے عفرین میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس وقت نشانہ بنانا جب وہ روزے کی تیاری کے لیے خریدو فروخت میں مصروف ہوں قابل مذمت ہے۔