Buy website traffic cheap

فٹبال

برازیل کے دو سٹار فٹبال کھلاڑیوں کی 10 جنوری کو پاکستان آمد

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستانی فٹبال شائقین کیلئے خوشخبری برازیل کے دو سٹار فٹبال کھلاڑیوں کی 10 جنوری کو پاکستان آئیں گے –
ذرائع کے مطابق : فٹبال کے دو عالمی اسٹار کاکا اور لوئیس فیگو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ کراچی اور لاہور میں مداحوں سے ملیں گے اور ورلڈ سوکر اسٹارز کا افتتاح بھی اعلان کریں گے۔ ورلڈ سوکر اسٹارز کے دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے ۔ کاکا اور فیگو نے پاکستانی مداحوں کے نام ویڈیو پیغامات بھی بھیجے ہیں۔ کاکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لیے کافی خوش ہیں وہ یہاں آکر فٹبال کا نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کریں گے جب کہ فیگو کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں گے، امید ہے کہ 22 کروڑ والی آبادی والے ملک میں فٹبال کا اچھا ٹیلنٹ ملے گا۔ کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت امیج جائے گی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : قومی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر
لاہور(ویب ڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی انتہائی مایوس کن کارکردگی ، پوری قوم ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز پر پویلین لوٹ گئی –
ذرائع کے مطابق : پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی اور پوری ٹیم 177 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جارہا ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے ایک بار پھر مایوس کن آغاز کیا اور صرف 13 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے، امام 8 اور فخر ایک رنز ہی بناسکے۔ مڈل آرڈر میں تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی اور اسدشفیق نے ایک بار پھر قوم کو مایوس کیا اور دونوں ہی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، اظہر علی 2 اور اسدشفیق 20 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ بابراعظم بھی صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 54 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز اور شان مسعود نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت قائم کی، شان مسعود 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، محمد عامر 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویئر نے 4، اسٹین 3، رباڈا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔