Buy website traffic cheap

britishpm

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دھمکی

لندن: برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈاون لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈاﺅن لگانے پرغورکررہے ہیں۔ممکنہ لاک ڈاﺅن کیخلاف کابینہ کے وزیر اورارکان پارلیمنٹ میدان میں آگئے۔

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاون لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ بورس جانسن کے ایک وزیرنے لاک ڈاﺅن کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ میں اومیکرون کیسزکی تعداد50 فیصد اضافے کے ساتھ 37000تک پہنچ گئی ہے۔برطانیہ کے وزیرصحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ کرسمس پرلاک ڈاﺅن لگانے کے امکان کومسترد نہیں کیا جاسکتا۔