Buy website traffic cheap


چوہدری پرویزالٰہی نے جلد بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کئی رہنما رابطے میں مزید سرپرائز دیں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور ممبر قومی اسمبلی حسین الٰہی سے این اے 68 سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری تنویر احمد گوندل جنھوں نے چوہدری وجاہت حسین کے مقابلے میں2مرتبہ الیکشن لڑا ، ٹکٹ ہولڈر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد گوندل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ(ق)میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔

پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے۔