Buy website traffic cheap


وزیراعلیٰ نے والدین کو سکولوں میں فیس جمع نہ کرانے کی ہدایت کردی

لاہو(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں ( سکولز) کی جانب سے والدین سے فیس وصولیوں کا نوٹس لے لیا جب کہ والدین کو فی الحال فیس جمع نہ کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی نے وزیر قانون اور وزیر تعلیم پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو آئندہ دو دنوں میں باقاعدہ فیسں کے حوالے سے مراسلہ جاری کریگی،محکمہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پہلے ہی ان نازک حالات کے پیش نظر پچاس فیصد ماہانا فیس معاف کرنے کا اعلان کرچکے ہیں، کمیٹی اسی فیصلے کو بذریعہ مراسلہ جاری کریگی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین سینٹرل کمیٹی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ کے موثر اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں، وفد نے پنجاب حکومت کو 31 ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دیا ، اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے آٹے کے تھیلے مستحق و ضرورت مند افراد میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

وفد نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ، آٹے اور اشیاء ضروریہ کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں ، پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر ہیں ، گندم کی نئی فصل بھی آنے والی ہے۔