Buy website traffic cheap

دل دل پاکستان

ملی نغمہ ” دل دل پاکستان ” کے خالق انتقال کرگئے

لاہور(ویب ڈیسک): معروف رائٹر اور ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ کے خالق شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔نثار ناسک کی نماز جنازہ آج دن 11 بجے ڈھوک رتہ میں ادا کی جائے گی اور وہیں ان کی تدفین کی جائے گی،نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کیا، جب تک یہ ملی نغمہ گایا جاتا رہے گا اس وقت تک نثار ناسک اور جنید جمشید کو یاد رکھا جائے گا،نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان میں لکھا کرتے تھے، ان کی دو مشہور کتابوں میں ‘چھوٹی سمت کا مسافر’ اور ‘دل دل پاکستان’ شائع ہوئیں،پاکستان ٹیلی ویڑن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔