Buy website traffic cheap


800 پونڈ مکھن سے بنے مجسموں کے فن پارے کی رونمائی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ریاستی میلہ میں پیش کرنے کیلئے تیار کئے گئے مکھن کے مجسموں کی رونمائی کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فنکاروں نے مکھن سے مجسمے تیارکرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ کئی مجسموں پر مشتمل فن پارے کو تخلیق کرنے کیلئے 800 پونڈ مکھن استعمال کیا گیا ہے۔ امریکا کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے رواں سال ہونے والا نیویارک ریاستی میلہ منسوخ کردیا تھا۔

اس میلے کیلئے 10دنوں کی محنت سے تیار کئے جانے والے مکھن سے بنے مجسموں کے فن پارے کی رونمائی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کئی گئی جسے صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔