Buy website traffic cheap


افغانستان میں دھماکہ،ہسپتال پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے اور ایک میٹرنٹی ہسپتال پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ مشرقی افغان صوبے ننگر ہار میں ایک پولیس افسر کے جنازے کے دوران کیا گیا جبکہ ہسپتال پر حملہ افغان دارالحکومت کابل میں کیاگیا ہے جہاں مسلح افراد نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں چالیس افراد کے مرنے اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے نماز جنازہ کے درمیان کھڑے ہوکرخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دوسری جانب تولو نیوز کے مطابق کابل کے ہسپتال پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا ہے اس دوران کی گئی اندھا دھند فائرنگ سے تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔