Buy website traffic cheap


فیس بک نے جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنے کیلئے نیا طریقہ اختیار کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) فیس بک نے جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنے کا طریقہ اپنانا شروع کردیا۔ اس نئے طریقہ کار کے زریعے جعلی اکاؤنٹس استعمال کرنے والوں کو روکا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق : فیس بک پر ایسے اکاوئنٹس جن پر پروفائل پکچر موجود نہیں ہے یا انہوں نے اپنے بارے میں بنیادی معلومات فراہم نہیں کی تو فیس بک انہیں استعمال کرنے سے روک دے گا اور انہیں استعمال کرنے کیلئے موبائل فون نمبر اور اپنی تصویر لگانا لازمی ہوگی۔ تاہم فیس بک نے واضح کیا ہے کہ ایسا ان اکاوئنٹس ہولڈر کیساتھ نہیں ہوگا جنہوں نے ایک بار بھی فیس بک پر اپنی تصویر لگائی ہو اور اپنا موبائل نمبر بھی دیا ہو۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک صارفین کو ایک سے زائد اکاوئنٹس استعمال کرنے کیلئے ایک ہی موبائل فون نمبر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔