Buy website traffic cheap


فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا

لاہور: رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 798 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام ا?باد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قدر میں 343 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 20 روپے اور 12.15 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں 1400 روپے اور 1200.27 روپے ہو گئی ہے۔