Buy website traffic cheap

صبا قمر

بطور فنکار میرا کوئی گھر نہیں‘ صبا قمر

لاہور: معروف اداکارہ اورماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے ان کا کوئی گھر نہیں ہے۔

صبا قمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ پاکستان کے دوست ملک ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔تصویروں میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

صبا قمر نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں جس کا کوئی گھر اور کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ مجھے بس چلتے جانا ہے اور چلتے جانا ہے۔صبا قمر کی اس پوسٹ کو ان کے مداح بہت پسند کررہے ہیں ۔