Buy website traffic cheap

آئی سی سی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق محمد عباس اور یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کے بعد لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، تیسری پوزیشن پر اسٹیو اسمتھ ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے واحد بیٹسمین اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں جنوبی افریقہ کے رباڈا بدستور پہلے اور جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن فلینڈر کے پاس ہے۔ پاکستان کے محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر ہیں۔ ابتدائی پچیس آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔ شکیب الحسن پہلے، رویندرا جڈیجہ دوسرے اور فلینڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی یاسرشاہ کو 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد
لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے یاسرشاہ کو 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشل ٹویٹراکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ آسٹریلوی کھلاڑی کا بیاسی سالہ ریکارڈ توڑنے اور نہایت تیزی سے محض 33 میچوں میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر میں یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لینے کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ کیا ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہے.
یاد رہے: یاسرشاہ نے دنیائے کرکٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپنریاسرشاہ 33 ٹیسٹ میچوں میں تیزترین 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلربن گئے ہیں. انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں دیا ہے. یاسرشاہ نے یہ اعزازکیویزبلے بازولیم ایڈگاریچرڈ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا ہے. اس سے پہلے یہ اعزازجنوبی افریقہ کے گیندبازکلیری گریمیٹ کے پاس تھا جوانہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیا تھا لیکن یاسرشاہ نے یہ اعزازصرف 33 میچوں میں ہی حاصل کرلیا ہے. یادرہے کہ یاسرشاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کی وجہ سے وہ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے تھے اورتیسرے میچ میں انہیں صرف پانچ شکاردرکارتھے جنہیں انہوں نے باآسانی حاصل کرلیا