Buy website traffic cheap

شہباز شریف

عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کو گرفتار کرنے والا اپنا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ پاگل ہی ہو گا اگر عمران خان کو گرفتار کرے گا، جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کو گرفتار کرنے والا اپنا پاسپورٹ کمبوڈیا کا بنوا لے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا تھی کہ الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین کے منافی ہے، ایسا کرنا محض مردم شماری کے بعد ہی ممکن ہے۔ اگر نئی حلقہ بندیوں کو مانا جاتا ہے تو ایک سال تک ملک میں الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں 90 دن سے ایک بھی دن اوپر عبوری حکومت منظور نہیں، آج انتخابات کا اعلان کریں جس کے بعد پاکستان کے مسائل حل تلاش کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں کرائم منسٹر صاحب چار بیرون ملک دورے کر آئے، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور ایک پاکستان میں۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ پاکستان کو دانستہ طور پر دیوالیہ کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئی تھی۔ پاکستان کو سری لنکا کی طرح خطرناک معاشی بحران میں دھکیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹے موجودہ حکومت کے لیے بہت اہم ہیں، ایک ہی تجربہ بار بار کرنا احمقانہ فیصلہ ہے۔ ملک پر بہت تجربات ہوچکے۔ شہباز کی حکومت کو گھر بھیج کر فوری انتخابات کرائے جائیں۔