Buy website traffic cheap

تقریب

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں کونسا امریکی گلو کار پرفارم کرے گا ؟ تفصیلات سامنے اگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار ہے اور اس بار افتتاحی تقریب میں جنون اور امریکی گلوکار پٹ بل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14 فروری کورات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں جنون اور پٹ بل کے علاوہ بونی ایم، فواد خان، ینگ دیسی، آئمہ بیگ اور شجاع حیدر بھی پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا میچ اسلام آباد یونئیڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گاجبکہ سیزن فورکے آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ تین میچز لاہور جبکہ پانچ میچز کراچی میں ہونگے گے۔شہر قائد میں 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ جبکہ لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔

علی ظفرنے پی ایس ایل میں پرفارم کرنے سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے مشہور گلوکار واداکار علی ظفر نے پی ایس ایل 4 میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ مصروفیت بتائی جارہی ہیں ۔
علی ظفر نے کہا کہ میں ایک جان ہوں اور کام بہت زیادہ ہے ، انسان ایک وقت میں ایک ہی کام کرسکتاہے ، میری فلم طیفاان ٹربل نے بھی بہت زیادہ وقت لے لیا تھا۔ میں نے سوچا کہ پی ایس ایل کو کوئی اوربھی دیکھے ، یہ کیا کہ ایک ہی بندہ ہے جو کرے جارہاہے؟انہوں نے کہا کہ اوربھی لوگ ہیں جو بہت اچھا کام کرتے ہیں ، ان کوبھی موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر سیزن میں پی ایس ایل انتظامیہ سے یہی کہتا تھا کہ کوئی اور بندہ ہے تو اس سے رابطہ کرلیں لیکن پی ایس ایل میں بہت اچھے لوگ ہیں اور مجھ ہی موقع دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب تین سال کر گزر چکے ہیں ، میں جتنا کرسکتا تھا ، وہ میں نے کیا ہے۔