اسلام آباد: مملکت سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔










