نیتن یاہو

ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو اپنے ملک کے لیے وجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر اس خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک منفرد موقع موجود ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کو اسرائیل کا شراکت دار قرار دیا اور ایران سے لاحق خطرے کے خاتمے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے کسی نئی فوجی کارروائی کی نوعیت، ممکنہ تاریخ یا طے شدہ منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو کے انتخابی اتحاد کو برتری حاصل ہے، تاہم حکومت بنانے کے لیے اسے مزید جماعتوں کی حمایت درکار ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ بیانات سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ انتخابات سے دو روز قبل ایران پر حملے کے منصوبے پر اسرائیلی فوج کے اندر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں