Buy website traffic cheap


غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان میں جانے کی اجازت نہیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان میں جانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ ا?رائی کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران حزب اختلاف اور حکومتی ارکان نے غیرپارلیمانی رویہ اپنایا، نازیبا زبان استعمال کی جو قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔

اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا طلب کیا ہے۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی کےواقعات کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں منگل کو ہونے والا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان باہم دست و گریباں نظر آئے۔

قبل ازیں پیر کو بھی اجلاس کے دوران شور شرابہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن منگل کو ایوان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔