Buy website traffic cheap

گوگل

رواں سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیاہوا؟تفصیلات جاری

لاہور(ویب ڈیسک )گوگل نے دنیا کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات اور ایونٹس کی تفصیلا ت جاری کردی ہیں .
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے رواں برس کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات اور ایونٹس کے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر فٹ بال ورلڈ کپ کو رکھا گیا ہے جس کو گوگل پر سب زیادہ سرچ کیا گیا ہے جبکہ فٹ بالرز کو بھی اس دوران سرچ میں ہائی رینک ملا۔ گوگل سرچ انجن پر دوسری سب سے زیادہ کی جانے والی نئی سرچ میں اینتھنی بورڈین ، سٹیفن ہاکنگ اور کیٹ سپیڈ کے نام شامل ہیں ۔ گلوبل ٹاپ ٹرینڈ سرچ میں امریکی اداکارہ میگن مارکل اور برطانوی شہزادہ ہیری شامل ہیں جو کہ گزشتہ مہینوں کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، شاہی جوڑے کی شادی نے ورلڈ کپ کے بعد چوتھے ٹاپ ٹرینڈ میں جگہ بنائی ۔ اسی طرح رواں برس ہالی وڈ کی ڈیبیو کرنے والی بلیک پینتھر فلم بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہی، امریکہ میں سرچ کیے جانے والے ٹاپ ٹرینڈ میں عام انتخابات سرفہرست رہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور باراک اوباما کو زیادہ سرچ کیا گیا.

فیس بک کے مقابلے میں لانچ کی گئی سروس گوگل پلس بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک )گوگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مقابلے میں لانچ کی گئی اپنی سوشل میڈیا سروس گوگل پلس کو طے شدہ شیڈول سے چار ماہ قبل ہی آئندہ برس اپریل میں بند کرنے کا اعلان کردیا، کیونکہ ایک بار پھر صارفین کا ڈیٹا متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق :گوگل کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث کمپنی نے گوگل پلس سوشل میڈیا سروس کو آئندہ برس اگست کے بجائے چار ماہ قبل یعنی اپریل میں ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس سال دوسری مرتبہ یہ شکایات سامنے آئی ہیں، جہاں 52.5 ملین صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔ تاہم گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، جس سے ثابت ہو کہ سافٹ ویئر کی خرابی سے کسی دوسری ایپ کو صارفین کے ڈیٹا یعنی نام، ای میل یا عمر وغیرہ کی معلومات تک رسائی ملی ہو ۔ واضح رہے کہ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کو گوگل کے ڈیٹا چیکنگ عمل کے حوالے سے امریکی کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قانون سازوں نے گوگل، فیس بک اور دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائیویسی کے نئے اصول و ضوابط کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ گوگل نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ گوگل پلس کو متعارف کیے جانے کے بعد سے یہ سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکا اور سیکیورٹی حملوں کے باعث اسے آئندہ برس اگست میں بند کردیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز نے 50 لاکھ گوگل صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا، جنہیں صارفین کے اِن باکس تک بھی رسائی حاصل ہوگئی تھی۔