Buy website traffic cheap

نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف بیرونِ ملک جانے کے لیے پرتولنےلگے

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نوازشریف کے علاج کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی بیماری سادہ نہیں ہے، ان کے علاج کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ رپورٹ کے بعد تعین کیا جاسکتا ہے علاج یہاں یا بیرون ملک ہو، میڈیکل بورڈ کا کام تشخیص کرنا تھا،علاج حکومت نے طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دل کے ایک حصے میں خون کی ترسیل ٹھیک نہیں ہے، نوازشریف کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج کی میڈیکل بورڈ میں شمولیت کی تجویز بورڈ سربراہ نے مسترد کردی۔ اطلاعات ہیں کہ نوازشریف کی کمر کا درد ٹھیک ہوگیا ہے، لاہور کے جناح ہسپتال میں ان کی ایکوگرافی آج کی جائے گی۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عارف تجمل نے نوازشریف کے ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل کرنے کی تجویز رد کردی اور کہا کہ غیر سرکاری معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل نہیں کیا جا سکتا، مریض چاہے تو ذاتی معالج سے تفصیلات شیئر کر سکتا ہے۔