Buy website traffic cheap


پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے لیے نئے ایس او پیز جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق دکان یا کاروباری مرکز پر حکومت کی مہیا کردہ احتیاطی تدابیر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

ایس او پیز کے تحت دکان یا کاروباری مرکز پر صابن سے ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کی سہولت مہیا کرنا لازم ہے۔ دکان کا عملہ بار بار صابن سے ہاتھ کے اصول پر عمل کرے، دکان دار اور کیشئیر کرنسی نوٹ لیتے ، دیتے اور سنبھالتے وقت پولی تھین کے دستانے استعمال کریں۔ ایسی سطحیں جن کو اکثر ہاتھ لگتے ہیں ان کو صابن ملے پانی یا 0.05 فیصد کلورین کے محلول سے باربار صاف کریں۔ ہر دکان پر استعمال شدہ ٹشو، ماسک اور دیگر ضائع شدہ اشیاء کو اکٹھا کرنے کے لئے ٹوکری موجود ہونی چاہیے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی اجازت نہیں، بلا ضرورت دکان میں داخلے سے گریز کیا جائے، کھانسی اور چھینک کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، دکان میں اتنے ہی گاہک داخل ہونے دیئے جائیں کہ افراد کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جا سکے۔

چھوٹی دکان میں گاہک کو داخل نہ ہونے دیں، جلد از جلد گاہک نمٹانے کی کوشش کی جائے۔ خریدا ہوا مال واپس نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ گھر پر ڈیلیوری دینے والی سروس کو ترجیح دی جائے، بند دکان میں ائیر کنڈیشنر ہرگز مت چلائیں۔