Buy website traffic cheap


پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے قرنطینہ سپیشل ٹرین تیار کرلی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کینٹ سٹیشن پر قرنطینہ سپیشل ٹرین تیار کرلی۔

کینٹ سٹیشن کراچی پر ریلویز کے ملازمین اور ورکرز کیلئے قرنطینہ سپیشل ٹرین تیار کرلی گئی ہے۔ٹرین 3 ائیر کنڈیشنڈ سلیپر اور ائیرکنڈیشنڈ بزنس پر مشتمل ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق 5 کوچز میں 36 لوگوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی گنجائش ہے جس کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی آئسولیشن رومز کا مقصد کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کو آئسولیشن فراہم کرنا ہے، آئسولیشن رومز میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے ہر ممکن سہولت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے ایمرجنسی آئسولیشن رومز میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے گا، ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت کو بھی آئسولیشن رومز استعمال میں لانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث کل پنجاب اور سندھ میں مزید 3، 3 افراد کی ہلاکتوں کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1750 ہو گئی۔