Buy website traffic cheap


پی ٹی آئی کے سوا ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد(ماینٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کسی بھی مارشل لائ کا حصہ نہیں رہے جبکہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے۔قطری نیوز چینل الجریزہ انگلش کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کا عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو کہ حکومت اور کیبنٹ چاہتی ہے، حکومت اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کس ملکی ادارے کا پاکستان کی ترقی میں کتنا کردار ہوگا، حکومت ہم آہنگی کے ساتھ تمام اداروں کے ساتھ کام کررہی ہے اور اپوزیشن کو یہ گوارا نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے متعدد بار انتخابات میں حصہ لیا اور ناکام رہے لیکن 22 سالہ سیاسی جدو جہد کے بعد انہیں کامیابی ملی اور وہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے، عمران خان کسی بھی مارشل لاءکا حصہ نہیں رہے جبکہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے۔

کوئی بھی اپوزیشن لیڈر عمران خان کے جتنی عوامی مقبولیت رکھنے کا دعوی نہیں کر سکتا، وہ نا صرف آج بلکہ دو سال قبل انتخابات کے وقت بھی ملک کے سب سے زیادہ معروف لیڈر تھے، عمران خان کو ووٹ کے ذریعے عوام نے وزیر اعظم بنایا ہے نہ کہ کسی ملکی ادارے نے، ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے۔