Buy website traffic cheap


نظم (قائداعظم اور اقبال

(راکی ولسن ۔۔ڈسکہ )
قائدعظم اور اقبال
دونوں ملک کے ماضی حال
دونوں نے یہ ملک بنایا
کیا انہوں نے خوب کمال
قائداعظم اور اقبال
پاک وطن کے دونوں رہبر
سچے باہمت اور نڈر
نہیں دونوں کی کوئی مثال
قائداعظم اور اقبال
پاکستان کے دونوں بانی
طاقت ان میں تھی روحانی
سچا عمل اور نیک خیال
قائداعظم اور اقبال
دونوں رہبر زندہ باد
دنیا ولسن کرے گی یاد
حکمت ان کی لازوال
قائداعظم اور اقبال