Buy website traffic cheap

غیر قانونی

وزیراعلیٰ پنجاب کی غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہدایت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،سیکرٹری خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی،اجلاس میں مالی سال 2020-21 کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پربریفنگ دی۔