Buy website traffic cheap


17سال بعد سوات کے سیدوشریف ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

 سوا ت:17سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ، پہلی پرواز سیاحوں کو لیکر سوات روانہ ہوگئی۔

پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اسلام آبادایئرپورٹ سے پہلی پرواز پی کے 650 کے ذریعے 47مسافرروانہ ہوئے ، ایئرپورٹ سے وزیرہوابازی غلام سرور نے مسافروں کوروانہ کیا۔ پروازمیں وزیر اعلی کے پی، وفاقی وزیر مراد سعید اور چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک بھی روانہ ہوئے، طیارہ 11بجے سوات ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے رن وے کی بحالی، آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے۔وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت کے وژن کومدنظررکھتے ہوئے پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں دو دن جمعہ اورسوموار کو سیدوشریف کیلئے روانہ ہوں گی۔اسکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے، جس کیلئے قومی ائیرلائن کااپنا فضائی آپریشن کیا۔