Buy website traffic cheap


روس میں لاک ڈاﺅن کے بعد ماسکو کا چڑیا گھر کھل گیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں حکومت نے تین ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی شروع ہونے پر لاک ڈاﺅن میں نرمی کا اعلان کردیا۔لاک ڈاﺅن میں نرمی کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا جبکہ مختلف تفریحی مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ ماسکوکا چڑیا گھر بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا، جس پر نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی بے حد خوش ہیں۔

چڑیا گھر کھلنے کے پہلے روز ہی تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے اور یوں شہریوں نے اس موقع کو خوب انجوائے کیا۔دوسری جانب چڑیا گھر کے جانور بھی سیاحوں کو دیکھ کر خوش دکھائی دیئے۔
واضح رہے کورونا وائرس سے روس میں 7,284 اموات ہوئیں اور 5لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔