Buy website traffic cheap

ثروت گیلانی

ثروت گیلانی کی سگریٹ پیتے ہوئے تصویرمنظرعام پر آنے سے ہنگامہ کھڑاہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): اداکارہ ثروت گیلانی ڈرامے اور فلم میں جاندار اداکاری کے باعث اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں لیکن اب ان کی سگریٹ نوشی کی تصویر نے لوگوں کو سخت غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کو ثروت گیلانی کے ہاتھ میں موجود گلاس میں مشروبِ مغرب کا گمان بھی گزرا ۔ ثروت گیلانی کی یہ تصویر ممکنہ طور پر اداکارہ مہوش حیات کی سالگرہ میں بنائی گئی ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

حکومت کا سگریٹ پر” گناہ ٹیکس ” عائد کرنے کا فیصلہ ، متعدد وفاقی وزراء کی جانب سے تنقید
لاہور(ویب ڈیسک): گزشتہ وفاقی وزیربرائے صحت عامرکیانی نے ایک سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی سے بچانے کے لیے گناہ ٹیکس لگانے پرغورکررہی ہے. خبرکے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ٹیکس کو توخوش آئند قراردیا گیا لیکن عجیب وغریب نام پر کافی تنقید کی گئی یہاں تک حکومت کے اپنے وزراء بھی اس نام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. حکومت کی جانب سے سگریٹ پر گناہ ٹیکس کے نفاذ کے بعد فیصل واوڈا نے کھل کر اس فیصلے کی مخالفت کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ” میں ایک چین سموکر ہوں لیکن پھر بھی میں حکومت کے ان تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہوں جن سے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی ہوتی ہو کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صحت کیلئے مضر ہے لیکن اس کیلئے ’ گناہ ٹیکس‘ کی اصطلاح کو استعمال کرنا غیر مناسب ہے۔ اگر یہ گناہ ہے تو ہم حقیقی اور اصلی گناہوں کو کیا نام دیں گے“۔