Buy website traffic cheap

سرمایہ کاری

سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے بدلے کیا چاہتاہے

لاہور(ویب ڈیسک): تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ سعودی عرب کو دفاع میں پاکستان کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان سرمایہ کاری چاہتاہے ، سعودی ولی عہد کایہ دورہ پاکستان بہت اہم ہے ۔سعد رسول نے کہا کہ سعودی ولی عہدکا دورہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب اوریو اے ای کے دوروں کی ایک کڑی ہے ،سعودی ولی عہد کایہ دورہ پاکستان بہت اہم ہے، پور ی قوم کوسعودی ولی عہد کے دورہ کوسراہناچاہئے اور سپورٹ بھی کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کو دفاع میں پاکستان کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان سرمایہ کاری چاہتاہے ، سعودی ولی عہد کے دورہ سے ان وعدوں کی طرف عملی پیش رفت ہوگی جو اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اپنے خلیجی ممالک کے دوروں کے درمیان کرچکے ہیں یا ان کے ساتھ کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے پاکستان کو ملائشیا، یو ا ے ای اورسعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری ملی ہے ۔