Buy website traffic cheap


گندے پانی کے جوہڑ کا انسٹاگرام اکاونٹ؛ 16 ہزار سے زیادہ فالوورز!

ماسکو: روش کے شہر یڑ نوسا خالنسک میں سڑک کے بیچوں بیچ گندے پانی کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر چرچے ، سڑک کے بیچوں بیچ، گندے پانی کے ایک جوہڑ نے حکام کی لاپرواہی سے تنگ آکر چند ماہ پہلے انسٹاگرام پر اکاونٹ کھول لیا۔ یہی نہیں بلکہ اب تک اس اکاونٹ کے 16000 سے زیادہ فالوورز بھی ہوچکے ہیں۔

ya_luzha_u_doma کے عنوان سے روسی زبان میں بنائے گئے اس انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر یہ جوہڑ وقفے وقفے سے دکھ بھری باتیں کرتا ہے اور اپنی مرمت کے بارے میں سرکاری بے حسی پر بھپتیاں بھی کستا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گندے پانی کا یہ جوہڑ آج سے چھبیس سال پہلے، 1994 میں یڑنو شہر کی ایک سڑک پر گڑھے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے بنا تھا۔علاقہ مکینوں نے کئی بار مقامی بلدیاتی ادارے سے شکایت کی۔ کئی بار اس گڑھے کی مرمت کا اعلان بھی ہوا لیکن عملاً اس کی کوئی مرمت نہیں کی گئی اور چند سال کے بعد اس چھوٹے سے جوہڑ نے پھیلتے پھیلتے اس سڑک کے ایک بڑے حصے کا احاطہ کرلیا۔

یہ حالات دیکھ کر قریب ہی رہنے والے ایک نامعلوم شخص نے یہ مسئلہ سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ اکاو¿نٹ اس سال ستمبر میں بنایا گیا جس کے ذریعے یہ جوہڑ اپنے اور اپنی وجہ سے پیدا ہونے والے دوسرے مسائل پر خود بات کرتا ہے۔

اپنی پہلی پوسٹ میں اس جوہڑ نے روسی زبان میں جو کچھ لکھا، اس کا خلاصہ یہ تھا کہ اب میں 26 سال کا جوان ہوچکا ہوں اور اس اکاو¿نٹ سے میں اپنی تکالیف سے دنیا کو ا?گاہ کروں گا۔

تب سے لے کر اب تک، صرف چار مہینوں میں یہ اکاو¿نٹ اتنا مقبول ہوگیا کہ آج اس کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔اس معاملے کا تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ یڑنو کی مقامی حکومت نے 2014 میں اس سڑک کی مرمت اور گڑھا بھرنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن پھر یہ کام 2017 تک ٹلتا رہا۔ چند ماہ پہلے یہ کام 2024 تک مزید مو¿خر کردیا گیا۔

تاہم اس وقت یہ جوہڑ، اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کی بدولت نہ صرف ساری دنیا بلکہ روسی میڈیا کی نظروں میں بھی ا?چکا ہے۔ سرِدست یہ دیکھنا باقی ہے سوشل میڈیا پر اس گڑھے کی فریاد کوئی رنگ لاتی ہے یا نہیں!