Buy website traffic cheap

شہبازشریف

لیگی صدر شہبازشریف وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت انتقام میں اندھی،گونگی اور بہری ہوچکی ہے،نیازی صاحب بڑوں سے سیاسی مخالفتوں کاانتقام بچوں سے لیناکم ظرفی کی انتہاہوتی ہے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے اور کزن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے بعداب ایف آئی اے کوسیاسی انتقام کا ذریعہ بنانا ماضی واپس لے آیا ہے،اذیت پسندحکمرانوں کوشایدصرف عوام کی چیخیں پسندہیں؟، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کوقابونہ کرسکنے والے اپوزیشن بچوں کو بھی گرفتارکرنے میں مصروف ہیں،آپ تومہنگائی، بیروزگاری، افراط زر کو قابو کرنے آئے تھے۔شہبازشریف نے کہا کہ آپ نے لوگوں کو گھر،روزگاراورروٹی دینے کے وعدے کیے تھے، امیرمقام کونوازشریف،شہبازشریف ،ن لیگ کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ امیرمقام اوران کے بچے ببرشیر ہیں،سیاسی لومڑ ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،سیاسی انتقام کانشانہ بننے والے شیروں کاوقت آرہاہے،مخالفین میدان سے بھاگ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈٹ کرحکومت کے ملک اورقوم کے خلاف ظلم کی ترجمانی کرتے رہیں گے، منافقت اور دونمبری والا نیا پاکستان نہیں چاہیے، شہبازشریف نے کہا کہ ہم قائد اعظم کا سچا،کھرا،غریبوں کا ہمدرد پرانا پاکستان قائم کریں گے،کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں،ان کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔