Buy website traffic cheap

شعیب اختر

شعیب اختر، سونالی باندرے اور دیامرزا کے درمیان آجکل کیا چل رہاہے

لاہور(ویب ڈیسک): سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر بالی ووڈ کی سابق حسیناؤں سونالی باندرے اور دیا مرزا کے ساتھ پیار کی خبروں جوڑنے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے اور سونالی باندرے کے بارے میں جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پرس میں ان کی تصویروں اور اغواء کے بارے میں جو باتیں بھارتی میڈیا میں آ رہی ہیں وہ خبریں بہت غیر سنجیدہ اور لاپرواہی کی ایک مثال ہیں۔ میں نے سونالی باندرے کو صرف فلموں میں دیکھا ہے اور ان کی زیادہ فلمیں نہیں دیکھی اور نہ ہی آج تک ان سے ملا ہی نہیں۔ میرے لیے وہ اجنبی ہیں اور نہ ہی ان سے میں کبھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پرس میں کسی کی تصویریں نہیں تھی میں کسی کی تصویر کو پسند کرتا تھا وہ میرے کمرے میں لگی ہوئی تھیں وہ سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان تھے۔ سونالی باندرے کے کینسر کیخلاف لڑائی پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے باہمت عورت کا مظاہرہ کیا اور کینسر سے جنگ لڑی جو دوسروں کے لیے ایک مثال ہے جس پر میں ان کا فین بنا۔ میری اور ان کے بارے میں نہیں بلکہ ان کی بیماری کو شکست دینے کے بعد ان کی تعریف کی جانی چاہیے۔ ویڈیو میں انہوں نے کینسر کو شکست دینے پر سابق کرکٹر یوراج سنگھ کی بھی تعریف کی۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ سونالی باندرے کے بعد میرا تعلق ایک اور بالی ووڈ اداکار دیا مرزا کے ساتھ جوڑ دیا میں ان سے بھی آج تک نہیں ملا۔ میڈیا میں ان کے ساتھ خبریں جو آ رہی ہیں بہت ہی عجیب اور لاپرواہی پر مبنی ہیں۔ شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا اس بیچاری پر تنقید ہو جاتی ہے۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ورلڈ کپ میچ سے قبل ہوٹل پر گئی ہیں وہ کونسا غلط کر بیٹھی ہیں، پہلے ان پر تنقید کی جاتی رہی کہ انہوں نے پاکستانی کے ساتھ شادی کر لی اور اب ان پر بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔ اگر اس نے کھانا کھا لیا تو اس کا شعیب ملک کی پرفارمنس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔