Buy website traffic cheap


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش ہوگئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی کے موقع پر نیب اولڈ ہیڈ آفس کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سولر لائٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے اور سندھ روشن پروگرام کے کیس میں طلب کیا تھا۔

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کے سوالات کے جواب دیے، سوال تھا کہ سولر سکیم بجٹ میں نہیں تھی بعد میں منظوری دی گئی، پوچھا گیا کہ بجٹ میں جو سکیم شامل نہیں تھی منظوری کیوں دی گئی ؟

مراد علی شاہ نے بتایا انہوں نے جواب دیا کہ آئین کے مطابق بجٹ میں شامل نہ ہونے والی سکیم کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے، آئین اور قانون کے مطابق سولر سکیم کی منظوری دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سوالات کے جواب دیے اور کوشش کی کہ آئینی حقیقت سے ان کو آگاہ کریں ، ابھی سوالنامہ دیا نہیں لیکن کہا گیا کہ مجھے سوالنامہ دیا جائے گا۔