Buy website traffic cheap


سوہائے علی ابڑو نے مہندی کی تصویر جاری کردی

کراچی : حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنے اکاﺅنٹ سے اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

سوہائے علی ابڑو نے شوہر شہزر محمد کے ہمراہ بیٹھے مہندی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں سوہائے نے کوئی اظہار خیال نہ کیا لیکن پیلے دل والا ایموجی انہوں نے بطور کیپشن استعمال کیا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ساتھی فنکار انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے حال ہی میں شہزر محمد سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔