Buy website traffic cheap


کرن تعبیر کو صاحبہ کی بیٹیوں سے متعلق سوچ پر ‘افسوس

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر بھی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل کے بیٹیوں سے متعلق بیان پر برہم ہوگئیں۔کرن تعبیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں صاحبہ افضل کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹیوں سے متعلق بیان دے رہی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ بیٹی بھی ان لوگوں کو دیتا جو بیٹی کی پرورش کے قابل ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی عورتوں کی ایسی سوچ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ صاحبہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہیں بیٹوں کا بہت شوق تھا اور اللّٰہ نے انہیں بیٹوں ہی سے نوازا ہے، وہ بہت خوش ہیں کہ اللّٰہ نے انہیں اس زمانے میں بیٹی نہیں دی، اہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی۔صاحبہ افضل کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیوں کے اوپر دباو بہت زیادہ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتی ہیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے۔دوسری جانب اداکارہ نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔