Buy website traffic cheap

جنوبی پنجاب

جنوبی پنجاب صوبہ کن اضلاع پر مشتمل ہوگا، تفصیلات جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، نیا صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، آبادی کی بنیاد پر نشستیں اور سینیٹ میں نمائندگی ملے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ تشخص دینے کا وعدہ کیا تھا، قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل پیش کر دیا گیا ہے، بل پر اتفاق رائے کیلئے سپیکر خصوصی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جنوبی پنجاب صوبہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، جنوبی پنجاب کی علیحدہ اسمبلی آئینی ترمیمی بل میں تجویز کی گئی ہے، بل میں جنوبی پنجاب اسمبلی کیلئے 120 نشستیں تجویز کی گئیں، آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے پنجاب اسمبلی کی نشستیں 251 ہو جائیں گی۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، آرٹیکل 51 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ وجود میں آئے گا، جنوبی پنجاب صوبے کی علیحدہ ہائیکورٹ ہوگی، جنوبی پنجاب کا اپنا ہائیکورٹ اور چیف جسٹس ہوگا، جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں پیپلزپارٹی کا بھی موقف رہا، جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پیپلزپارٹی نے مثبت جواب دیا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پیپلزپارٹی کے سینیر رہنماؤں سے بات ہوئی، آرٹیکل 218 میں ترمیم کر کے پانچ صوبے بن جائیں گے۔